اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان ایک خوش نصیب ریاست ہے جس میں قائد اعظم اور پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے قرارداد مقاصد کے ذریعے بین المذاہب ہم آہنگی کی بنیاد رکھی۔ ہمارے ہاں تو قدیم مندروں اور چرچوں کی تعمیر نو ہو رہی ہے جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایوان قائد میں نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ میں چیئرمین میاں محمد جاوید نے بین المذاھب ہم آہنگی کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔قومی اسمبلی کے رکن انجم عقیل نے مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام انبیائے کرام پر کامل ایمان و یقین رکھتے ہیں۔ ممبر قومی اسمبلی ماہ جبین عباسی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہندو، مسلم سکھ عیسائی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہیں بلکہ ایک مضبوط کشتی میں سوار ہیں۔ آر ڈبلیو این کی چیئر پرسن و سینئر پارلیمنٹیرین آسیہ ناصر،قومی اسمبلی میں انسانی حقوق کی پارلیمانی سیکرٹری صباح صادق، سابق سنیٹر رزینہ عالم خان، ایم این اے مسز فرخ خان ، سابق سفیر صلاح الدین چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
کراچی بھارت میں فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ، 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ آسام کے جوڑہاٹ علاقے میں این 32...
کراچی اکامی خدشے سے 2ٹریلین ڈالر کی بڑی کمپنی تک،اسپیس ایکس کا غیر معمولی سفر، مسک نے خود کمپنی کامیابی کے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...
اسلام آباد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بلی تھیلے سے باہر آ گئی ، بجٹ میں غریب کے...
کراچیامریکا نے آبنائے ہرمز میں اقدامات کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کو خبردار کر دیا۔مارکوروبیو نے بھارتی ہم...
اسلام آباد پاکستان ریلوے کیڈر کی افسر مس شیریں حنا اصغر نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی 2026 کی تقرری کے سلسلے میں...
کراچی امریکا اور ایران دوبارہ شروع ہونے والی جنگ سے امن تک کیسے پہنچے؟ امریکی ہیلی کاپٹر کے حادثے نے کشیدگی...
راولپنڈی چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جس کے بعد انہوں نے...