سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے ا من کو سنگین خطرہ لاحق ہو جائیگا، شبیہ الحسن رضوی

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی کے نتائج پر غور کرنے کے لیے بین الاقوامی تھنک ٹینک ورلڈ فیوچر فورم کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین ڈاکٹر سید شبیہ الحسن رضوی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ 1960 کا معاہدہ جس کی ضمانت ورلڈ بینک نے دی تھی کو کوئی ایک فریق معطل، منسوخ یا تبدیل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ آبی معاہدے کو غیر مستحکم کرنے سے جنوبی ایشیا کے امن کو سنگین خطرہ لاحق ہو جائے گا۔