اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری،مزید5بچوں سمیت44فلسطینی شہید

30 اپریل ، 2025

غزہ(جنگ نیوز)غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جار ی ہے جس میں غزہ پر ڈرون حملے کے نتیجے میں 5 بچے شہید ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ میں صبح سے جاری حملوں میں44 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں بھی 5 بچوں کو شہید کردیا گیا۔دوسری جانب عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں امداد کی بندش کے خلاف سماعت ہوئی جس دوران فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیل غزہ کی امداد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔ادھر سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے بھی لبنانی حکومت سے امریکا کے ذریعے اسرائیل کو لگام دلوانےکا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے یمن میں امریکی حملوں میں شہریوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔