بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے،وزیر داخلہ

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دیگا، ۔ ملاقاتوں میں پاک بھارت کشیدگی ۔ سرحدوں کی صورتحال اور فلسطین ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن اور حافظ نعیم الرحمن کو نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ‏مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہوجائیگا ۔