کینیڈا انتخابات، ٹرمپ کے مخالفانہ بیانات نے لبرل پارٹی کو جتوادیا

30 اپریل ، 2025

ٹورنٹو (اے ایف پی، جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کینیڈا کیخلاف بیانات نے حکمران جماعت لبرل پارٹی کو انتخابات میں دوبارہ جتوادیا ، کینیڈین وزیر اعظم مارک کارنی نے پیر کے روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے، مارک کارنی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ جاری تجارتی جنگ ضرور جیتیں گے اور جی سیون کی سب سے طاقتور معیشت بنیں گے ، انتخابات میں کنزرویٹیو پارٹی کے رہنما پیئر پوئیلییور اپنی نشست ہار گئے حالاں کہ ان کی جماعت نے ملک بھر میں کامیابیاں سمیٹی ہیں ۔ امریکا نے مار ک کارنی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے، چین اور بھارت نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی ہے ۔