سابق ائیر مارشل حبس بے جا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نظرثانی درخواست نمٹا دی

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد (خبر نگار) پاک فضائیہ کی جیگ برانچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ بھارتی بالا کورٹ حملے کے بعد 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے چھ ایئر سٹرائیکس کے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے انچارج سابق ائیر مارشل جواد سعید کو ملٹری کورٹ بغاوت اور جاسوسی کے مقدمہ میں سزا سنا چکی ، اب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ سے متعلق حساس معلومات شیئر اور لیک کرنے پر ان سے انوسٹی گیشن جاری ہے۔ عدالت نے سابق ائیر مارشل جواد سعید کی اہلیہ کی جانب سے حبس بے جا کیس میں نظرثانی کی درخواست واپس لئے جانے پر نمٹا دی۔