چین نے بغیرانسان تیز رفتار آبدوز لانچ کردی،پانی کی سطح اور زیرآب دونوں جگہ کام کر یگی

30 اپریل ، 2025

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی میں بلیو وہیل نامی ایک کٹنگ۔ایج تیز رفتار بغیر انسان پانی کی سطح پر چلنے والی آبدوز لانچ کردی گئی ہے۔آبدوز تیار کرنے والے شریک ادارے ژوہائی یون ژو کے مطابق اسے پانی کی سطح اور زیرآب دونوں جگہ کام کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔یہ 36 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سطح پر چل سکتی ہے اورطوفانوں جیسے شدید موسم سے بچنے کے لئے غوطہ لگاسکتی ہے، اس کے علاوہ یہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک ساکت حالت میں پانی میں ڈوبی ہوئی رہ سکتی ہے۔