اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر کےان لینڈ ریونیو سروس کے 51ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کےپروبیشنری افسران نے ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، تربیتی مرحلے میں شامل42 افسران شامل ہیں ، ۔پروبیشنری افسران کا اجلاس چیئرمین ایف بی آر راشد محمودلنگڑیال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ممبر ان لینڈ ریونیو (آپریشنز) ڈاکٹر حامد عتیق سرور اور ریونیو ڈویژن کے دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ملاقات کے دوران چیئرمین ایف بی آر نے پروبیشنری افسران کو خوش آمدید کہا اور ایف بی آر کے ڈھانچے، فرائض اور آپریشنل چیلنجز کے بارے میں ان کے خیالات سنے۔ انہوں نے افسران کی فیلڈ وزٹ کے دوران ابتدائی مشاہدے کو توجہ سے سنا اور محصولات کے حصول کی کوششوں میں ان کی بھرپور دلچسپی اور فعال شرکت کو سراہا۔چیئرمین ایف بی آر نے سرکاری ملازمت کے آغاز پر پروبیشنری افسران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ افسران اپنی قابلیت سے ٹیکس ایڈمنسٹریشن کے شعبے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں گے۔پروبیشنری افسران نے ایف بی آر کے ادارہ جاتی نظام کو سمجھنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور ٹیکس پالیسی اور اس کے نفاذ سے متعلق جامع سوالات کیے۔
کراچی سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے ایف آئی اے کی جانب سے شہریوں کے بینک اور موبائل اکانٹس بلاک کرنے پر...
کراچی انیل امبانی کی کمپنی سمیت بھارتی بینک حکام پر فراڈ اور مجرمانہ سازش کے الزامات عائد،بھارتی تحقیقاتی...
اسلام آباد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ،...
اسلام آ باد وزیراعظم محمد شہباز شریف معروف صحافی مرحوم الطاف حسن قریشی کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ کے...
لاہور بھارت نے جنوب مشرقی ایشیا میں اپنے دفاعی اثر و رسوخ کو مزید وسعت دیتے ہوئے ویت نام کو سپرسانک کروز...
لاہور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ٹفنی ٹرمپ اور ان کے شوہر مائیکل بولوس نے آگرہ میں تاج محل کا دورہ کیا...
اسلام آباد پاکستان کی 79ویں سالگرہ کے دن 14 اگست کو معرکہ حق مونومنٹ پارک کا افتتاح کا جائے گا۔ افتتاحی تقریب...
کراچی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکرٹری جنرل محمد اطہر قاضی نے اے پی این ایس...