ایوان بالا ، ایمل علی کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ایوان بالا میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر ایمل علی خان کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا شدید احتجاج ،سینیٹر ایمل ولی خان نے اپوزیشن لیڈر کو ریاستی اور حکومتی لیڈر قرار دیدیا،پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج پر وفاقی وزیر قانون کو مداخلت کرنا پڑی ۔منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ارکان اور سینیٹر ایمل ولی اس وقت آمنے سامنے آگئے جب ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی جانب سے ایمل ولی کو تقریر کیلئے دوبارہ فلور دیا گیا جس پر پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وہ بطور پارلیمانی لیڈر پہلے تقریر کر چکےجس پر ڈپٹی چیئرمین نے کہاکہ مجھے اس کا علم نہیں تھا تاہم اب فلور دے چکا ، ایمل ولی نے کہاکہ ایوان بالا میں چوروں ،ڈاکوئوں اور دہشتگردوں کی تصویروں پر پابندی لگائیں انہوں نے کہاکہ یہ نحوست اور ذلالت گزشتہ 12سالوں سے پختونخوں پر قابض ہے، انہوں نے کہاکہ جو سینیٹرز احتجاج کررہے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر کے اشارے پر چل رہے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر نہیں بلکہ کسی اور کا لیڈر ہے یہ سرکاری اپوزیشن لیڈر ہے یہ ریاسٹ کا اپوزیشن لیڈر ہے اس موقع پر وزیر قانون و پارلیمانی امور سینٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ ہماری روایات ہیں ہم سب کو اس کا خیال رکھنا چاہیے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے کہاکہ تمام غیر پارلیمانی الفاظ کو کاروائی سے حذف کرتا ہوں ۔۔