اسلام آباد/نئی دہلی (ایجنسیاں)پاکستان اور انڈیا کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روزبھی جاری رہاجبکہ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑکاکہناہے کہ پاکستان کے پاس مستند انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ اگلے24سے 36 گھنٹو ں میں پہلگام واقعہ سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنا کر بھارت پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے‘ ادھروزیراعظم نریندر مودی کاکہنا ہے کہ پہلگام حملے کے ردعمل میں طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کرنے میں بھارتی مسلح افواج کو مکمل آپریشنل آزادی ہے۔ بھارتی خبررساں اداروں کے مطابق مودی نے کہا ہے کہ پہلگام میں حملے کے بعد مسلح افواج کو کارروائی کامکمل اختیار دیدیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج انڈیا کے ردعمل کے لیے طریقہ کار، اہداف اور وقت کا تعین کریں گی۔انہوںنے یہ بیان ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے موقع پر دیا جس میں وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سمیت تینوں سروسز کے سربراہان موجود تھے۔مودی نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم متحد ہے اورانہیں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت پر مکمل اعتماد ہے۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...