اسلام آباد (نمائندہ جنگ /ایجنسیاں)بھارتی حکومت کی پھر گیدڑبھبکی ‘وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہاہے کہ انڈیا پہلگام واقعہ کے حملہ آوروں ‘ منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو سزادینے کیلئے پرعزم ہے ‘نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈارکا کہنا ہے کہ پاکستان کسی صورت پہل نہیں کرے گا لیکن اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے‘کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دیاجائےگا‘ اقوام متحدہ نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے کردار اداکرنے کی پیشکش کی ہے ۔ ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے پہلگام حملے پر بے بنیاد انڈین الزامات کی تردید اور واقعے کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاہے کہ پانی چوبیس کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے‘بھارتی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔یواین سیکرٹری جنرل نے جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دنیا اس اہم وقت میں خطے میں کسی قسم کی کشیدگی کی متحمل نہیں ہوسکتی ۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...