اسلام آباد( مہتاب حیدر)پاکستان اپنے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے باعث پاکستان دو بڑی ڈالر رقوم کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت 2.3 ارب ڈالر ہے۔ ان میں ایک 1.3 ارب ڈالر کی قسط بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اور دوسرا ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض شامل ہے، جو 30 جون 2025 سے پہلے حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرض اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (SCB) سے 7.33 فیصد سے زائد مارک اپ پر طے پایا ہے، لیکن اس کےلیے گارنٹی ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کی درخواست پر ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت پالیسی کریڈٹ کیلیے دی ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ"اگر اے ڈی بی کی جانب سے گارنٹی فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان کو یہ کمرشل قرض 10 سے 11 فیصد کے بلند شرح سود پر ملتا۔ تاہم ملک نے پانچ سال کی مدت کے لیے اس قرض پر گارنٹی حاصل کرنے کی غرض سے اے ڈی بی کے وسائل کو ترجیح دی ہے۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...