کراچی ( نیوزڈیسک)اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ انتہائی پریشان کن اور المناک ہے ۔ میں اس کانشانہ بننے والے افراد اور ان کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھاجائے۔ پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں،آرایس ایس خطے کےلیے خطرہ ہے۔ زرداری اور شہبازشریف اپنے ذاتی مفادات کےلیے بھارت کو جواب نہیں دینگے۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب پلوامہ آپریشن کا فالس فلیگ ( جعلی آپریشن) ہوا تھا تو ہم نے بھارت کو ہر قسم کے تعاون کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت کوئی بھی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ جیسا کہ میں نے 2019 میں ہی پیشگوئی کر دی تھی کہ بالکل ویساہی پہلگام واقعہ کے بعد ہورہا ہے۔ بجائے اس کے کہ مودی حکومت تحقیقات کرے اور مشاہدہ باطن سے گزرے وہ پھر سے پاکستان پر الزامات عائد کر رہی ہے۔ ڈیڑھ ارب لوگوں کے وطن کی حیثیت سے بھارت کو ذمہ دارارنہ کردار اا کرنا چاہیے بجائے اس کہ کہ وہ ایک ایسے علاقے میں من مانیاں کرتا پھرے جو پہلے سے ہی نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کہلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھاجائے۔پاکستان کے پاس کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جیسا کہ میری حکومت کے دوران پوری قسم کی پشت پناہی سے 2019 میں کیا گیا تھا۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...