برامپٹن(عظیم ایم میاں)کینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونے والی کینیڈا پارلیمینٹ کی رکن بھارتی نژاد خاتون روبی سہوتا نے اپنی انتخابی کامیابی پر پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے پرجوش تعاون اور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد اور مسلم ووٹرز نے جس طرح دل کھول کر اُن کی حمایت کرکے ایک سخت انتخابی مقابلہ میں جیت دلوائی ہے وہ اس پر اُن کی انتہائی شکرگزار ہیں۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں لبرل پارٹی کے صدر پاکستان نژاد خالد علوی کی سرپرستی اور تعاون کی بھی بے حد مشکور ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس انتہائی سخت انتخابی مقابلہ میں محض تقریباً 550ووٹوں کی اکثریت اور نتائج کیلئے کئی گھنٹے کی تاخیر اور سسپنس کے بعد الیکشن جیتنے والی خاتون روبی سہوتا نے نمائندہ جنگ/جیو عظیم ایم میاں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پنجابی، اردو اور انگلش زبانوں سے جڑے ہوئے الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب میں لبرل پارٹی کے صدر پاکستان نژاد خالد علوی کی سرپرستی اور تعاون کی بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حلقے کے مسلمان اور پاکستانی ووٹروں سے میرا موثر رابطہ کروایا اور حمایت دلوائی، روبی سہوتا نے اپنے حریف امیدوار کے 21,809ووٹوں کے مقابلے میں 22346ووٹ حاصل کرکے صرف 537ووٹوں کی اکثریت سے اور خاصی تاخیر سے کامیابی کا اعلان سن کر جنگ/جیو کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی مسلسل تین مرتبہ رکن پارلیمینٹ منتخب ہوتی چلی آرہی ہیں اور وزارت کے منصب پر بھی کام کرچکی ہیں لیکن اس مرتبہ حلقے کے انتخابی سخت مقابلہ کی صورت پیدا ہوئی ہے اور وہ مسلمان اور پاکستانی ووٹرز کی دلی طور پر شکر گزار ہیں کہ اُن کی ٹھوس حمایت نے مجھے یہ کامیابی میرے انتخابی حلقے کے پاکستانی نژاد صدر خالد علوی اور مسلم ووٹرز کی حمایت سے ملی ہے۔
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
اسلام آباد سندھ کے سیاسی خاندانوں میں ہلاکتوں پر انمول عرف پنکی گرفتار، ہلاک ہونے والے افراد کی جانب سے...
کراچی مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو، پنکی ۔ پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے، اسپیشل...
لاہوروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
لاہور پاکستان کے ممتاز دانشور، سینئر صحافی، کالم نگار اور ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے مدیرِ اعلیٰ الطاف حسن قریشی...
کراچی سندھ حکومت نے بھی کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی ، فیصلے کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز،...
کراچی صدرٹرمپ انتظامیہ کی یو اے ای کو ایران کے اہم جزیرے پر قبضے کی ترغیب، واشنگٹن کا خلیجی ریاستوں کو ایران...
اسلام آباد دورہ چین، وزیر اعظم شہباز شریف بیجنگ سے قبل ہانگ ژو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے...