اسلام آباد( مہتاب حیدر)پاکستان اپنے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کے باعث دو بڑی ڈالر رقوم کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، جن کی مجموعی مالیت 2.3 ارب ڈالر ہے۔ ان میں ایک 1.3 ارب ڈالر کی قسط بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے اور دوسرا 1 ارب ڈالر کا کمرشل قرض شامل ہے، جو 30 جون 2025 سے پہلے حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔1 ارب ڈالر کا کمرشل قرض اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (SCB) سے 7.33 فیصد سے زائد مارک اپ پر طے پایا ہے، لیکن اس کےلیے گارنٹی ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کی درخواست پر ڈومیسٹک ریسورس موبلائزیشن پروگرام کے تحت پالیسی کریڈٹ کیلیے دی ہے۔اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ"اگر اے ڈی بی کی جانب سے گارنٹی فراہم نہ کی جاتی تو پاکستان کو یہ کمرشل قرض 10 سے 11 فیصد کے بلند شرح سود پر ملتا۔ایس سی بی کی جانب سے یہ قرض رواں مالی سال کے دوران، 30 جون 2025 سے قبل جاری کیے جانے کا امکان ہے، اور یہ قرض SOFR پلس 3 فیصد کے مارک اپ پر ہوگا۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...