لاہور ( جنرل رپورٹر ) صنعتی مزدوروں کے لئے 84ارب روپے کا مجموعی پیکج، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ساڑھے12لاکھ محنت کش خاندانوں کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ لانچ کر دیا جس سے 3ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی۔”جے ایس بینک زندگی“ کارڈکے ذریعے ڈیجیٹل کیش، ٹرانسفر، ایڈوانس سیلری اور لیبرڈے پر انعامات ، اضافی کیش بینیفٹ اور انشورنس بھی فراہم کی جائے گی،مزید 13 فوائد اور سہولتیں حاصل ہونگی۔ وزیراعلیٰ نے ورکرز کے متعدد پراجیکٹس ، سرگودھا،قصور کے سوشل سیکورٹی ہسپتال،رحیم یارخان میں 50بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتال، مریم نواز ویلنس سنٹر، ورکرز کے لئے 200 بیڈز کے کارڈیک سٹی کا بھی سنگ بنیاد، ٹیلی کلینکس پراجیکٹ ، ٹیکسلا لیبر کالونیز اور ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر اسٹیٹ کا افتتاح،لیبر کالونی وار برٹن اور لیبر کالونی ملتان فیز 2 کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا ، موٹر سائیکل اور سولر پینل کیلئے قرعہ اندازی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا بارڈر پر کشیدگی ہے لیکن فکر کی ضرورت نہیں ، پاک فوج ہر خطرے کا مقابلہ کر سکتی ہے، کسی بھی پارٹی سے تعلق ہو ہمیں اس موقع پر پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ پوری طرح عوام کی جنگ لڑرہی ہوں ، دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑے شہروں میں مرحلہ وار تعمیر ومرمت اور بحالی کے پراجیکٹس کی اصولی منظوری دے دی ۔ پہلے مرحلے میں 59بڑے شہروں میں سیوریج اینڈ ڈرینج انفراسٹرکچر تعمیر ہوگا۔ ٹیوب ویل سولر انرجی پر منتقل کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں دیہات کی 4500کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے پارکس میں بچوں کے لئے جھولے اور سپورٹس کی دیگر سہولتیں فراہم کرنے اور دیہات میں بھی یکساں ڈویلپمنٹ کی ہدایت کی۔
اسلام آباد مالی سال 2025-26میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آ باد کس کس کوکیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آ گیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آ باد DGنیشنل پولیس بیورو محمد طارق چوہان تبدیل خدمات پنجاب حکومت کے سپرد ، ڈی جی FIAڈاکٹر عثمان انور کو...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکا کے معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی...
اسلام آباد ایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہاشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...