اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اگرچہ حکومت مئی کے ماہ میں موصول ہونے والے بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 7.41 روپے کی رعایت دینے جا رہی ہے تاہم صارفین کو بجلی کے نرخوں میں اضافے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، خاص طور پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت۔ اس کی بڑی وجہ گرمیوں کے مہینوں میں تربیلا اور منگلا ڈیمز میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث ہائیڈرو پاور کی کم پیداوار ہے، اور نیلم-جہلم منصوبے کا غیر فعال ہونا ہے، جس کی وجہ سے مہنگی تھرمل بجلی پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ یہ بات نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل منیجر نے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت کے دوران بتائی، جو مارچ 2025 کے لیے تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پر منعقد کی گئی تھی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی لمیٹڈ نے سماعت کے دوران فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 پیسے کی منفی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی ہے۔ تاہم، جب اس کو پہلے سے منظور شدہ 90 پیسے فی یونٹ (جو اپریل، مئی اور جون 2025 کے لیے منظور کیا گیا تھا) کے ساتھ ملا کر دیکھا جائے، تو مجموعی منفی اثر 50 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے جنرل منیجر نے وضاحت کی کہ بجلی کی پیداوار میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی کیونکہ ایندھن کی مناسب فراہمی کا بندوبست موجود ہے، تاہم مہنگے ایندھن کے استعمال کے باعث فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ ہوگا۔
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...