بجلی چوری روک تھام اقدامات ؛وفاقی کابینہ کےفیصلے پر عمل درآ مد

30 اپریل ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )بجلی چوری کی روک تھام کےاقدامات تحت پاورڈویژن نے وفاقی کابینہ کےفیصلے کی روشنی میں ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لیےڈسکوسپورٹ یونٹ تشکیل دے دیا-سپورٹ یونٹ میں سیکٹر کمانڈرسول آرمڈ فورسز،آئی ایس آئی،ملٹری انٹیلی جنس اورایف اے آئی کے افسران سمیت دیگر کو شامل کیا گیا ہے ۔حکومتی ذرائع کےمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی ڈسکو سپورٹ یونٹ کے ڈائریکٹر اورسیکٹر کمانڈر سول آرمڈ فورسز شریک ڈائریکٹر ہوں گے-ذرائع کا کہنا ہےکہ کمشنرہزارہ ڈویژن کےنامزد کردہ گریڈ 18کاایک آفیسر اورآر پی او ہزارہ کے نامزد کردہ گریڈ 18 کا ایک آفیسر سپورٹ یونٹ کےارکان میں شامل کیے گئے ہیں جبکہ ایف آئی اے،آئی ایس آئی اورملٹری انٹیلی جنس سے گریڈ 18 یا19 کےایک، ایک آفیسرکوسپورٹ یونٹ کے ارکان میں شامل کیا گیا،ڈسکوسپورٹ یونٹ براہ راست سیکریٹری پاور ڈویژن کورپورٹ کرے گا-ذرائع کے مطابق ڈسکوسپورٹ یونٹ کے لیے ٹی او آرزبھی طےکرلیے گئے ہیں،ڈسکوسپورٹ یونٹ ریکوری کے لیے اوربجلی چوری کےخلاف اقدامات تیزکرے گاجبکہ انتظامی اقدامات کے ذریعےنان ٹیکنیکل نقصانات کو کم کیا جائے گا۔