اسلام آباد( نیو زرپورٹر) وزیراعظم شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل لنک کے حوالے سے فیزیبلٹی پر کام شروع کیا جائے دونوں ممالک میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کو استوار کرنا ترجیح ہے وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روز قازقستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مرات کاراباییو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریل لنک پورے علاقے کے لئے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا جو کہ وسطی ایشیائی ریاستوں کو گوادر پورٹ سے جوڑے گا،ریل لنک فزیبیٹی اور تکنیکی معاملات کے حوالے سے ایک وفد جلد قازقستان کا دورہ کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کو استوار کرنا ترجیح ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ قازقستان اور پاکستان کے درمیان براہ راست ہوائی رابطوں کے حوالے سے پی آئی اے لائحہ عمل بنائے۔ قازق وزیر نے کہا کہ قازقستان کی تاجر برادری و سرمایہ کاروں نے پاکستان کے ساتھ بزنس ٹو بزنس تعلقات استوار کرنے کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...