اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے منگل کی سہ پہر پاکستان میں بھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے ثبوت ناقابل تردید شواہد کے ساتھ پیش کیے جسے بے حد اثرانگیز قرار دیا گیا ہے۔ سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنرل احمد شریف کی اس بریفنگ کا پاکستان میں تعینات غیرملکی سفیروں اور ہائی کمشنروں کے لئے الگ سے اہتمام کرنا چاہئے تاکہ انہیں اندازہ ہوسکے کہ کسی دوسرے ملک کی دخل اندازی کے بارے میں ٹھوس شواہد کس طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔ ہمیں محض بھارتیوں کی طرح ہوا میں الزام عائد کردینا ہی کافی نہیں ہوتا اور نہ ہی اسے قابل یقین قرار دیا جاسکتا ہے۔ ان حلقوں کا کہنا ہے کہ الزامات اور جوابی الزامات کی تاریخ میں ایسے مواقع بہت کم دیکھنے میں آئے ہیں جب الزام لگانے والے ملک نے ان کے زندہ ثبوت بھی اس طرح پیش کئے ہوں۔ بھارت کو اپنے عائد کردہ الزامات میں کوئی دم دکھائی دیتا ہو تو وہ ایسی ہی بریفنگ کرے جو جنرل احمد شریف نے کی ہے۔
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...