برامپٹن(عظیم ایم میاں)کینیڈین صوبہ انٹاریو میں سکھ اور پاکستانی آبادی کے علاقے برامپٹن سے مسلسل چوتھی مرتبہ منتخب ہونیوالی کینیڈا پارلیمینٹ کی رکن بھارتی نژاد خاتون روبی سہوتا نے اپنی انتخابی کامیابی پر پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے پرجوش تعاون اور حمایت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نژاد اور مسلم ووٹرز نے جس طرح دل کھول کر اُن کی حمایت کرکے ایک سخت انتخابی مقابلہ میں جیت دلوائی ہے وہ اس پر اُن کی انتہائی شکرگزار ہیں۔وہ اپنے حلقہ انتخاب میں لبرل پارٹی کے صدر پاکستان نژاد خالد علوی کی سرپرستی اور تعاون کی بھی بے حد مشکور ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق اس انتہائی سخت انتخابی مقابلہ میں محض تقریباً 550ووٹوں کی اکثریت اور نتائج کیلئے کئی گھنٹے کی تاخیر اور سسپنس کے بعد الیکشن جیتنے والی خاتون روبی سہوتا نے نمائندہ جنگ/جیو عظیم ایم میاں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے پنجابی، اردو اور انگلش زبانوں سے جڑے ہوئے الفاظ میں کہا کہ وہ اپنے حلقہ انتخاب میں لبرل پارٹی کے صدر پاکستان نژاد خالد علوی کی سرپرستی اور تعاون کی بھی بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حلقے کے مسلمان اور پاکستانی ووٹروں سے میرا موثر رابطہ کروایا اور حمایت دلوائی
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...