اسٹیٹ بینک اور تمام بینک یکم مئی کو بند رہینگے

30 اپریل ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک اور تمام بینک یکم مئی کو بند رہیں گے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025 یومِ مزدور کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے۔