بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے، ذرائع

30 اپریل ، 2025

اسلام آباد (صالح ظافر) ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستانی ہائی کمیشن کے عملےکی وطن واپسی میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارتی حکام کے ساتھ پاکستان کے ہائی کمیشن کے عملے اور ان کے اہل خانہ کی واپسی کے حوالے سے متعلقہ بھارتی افسران کے رویے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ سرکاری ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ بھارتی اہلکاروں کا پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ نامناسب اور ہتک آمیز رویہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔