ٹورنٹو(عظیم ایم میاں)کنیڈین انتخابات، 6 پاکستانی کامیاب، سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد چوتھی بار منتخب، شفقت علی ، سمیر زبیری اور یاسر نقوی دوسری بار رکن اسمبلی منتخب، اسلم رانا کی پہلی بار کامیابی، تمام کامیاب امیدوار لبرل پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر تھے، کنزرویٹو کے ٹکٹ پر کوئی پاکستانی نہ آسکا۔کینیڈا کے وفاقی پارلیمنٹ کے انتخابات میں لبرل پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے والے پاکستانی نژاد امیدواروں نے کامیابی کا شاندار ریکارڈ قائم کیا ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے والے پاکستانی نژاد امیداوار ابتدائی تفصیلات کے مطابق تاحال کامیابی حاصل نہیں کرسکے اور لبرل پارٹی کی پاکستانی نژاد خاتون امیدوار سلمیٰ زاہد اور اقرا خالد مسلسل تین مرتبہ پارلیمنٹ کی منتخب رکن رہ چکی ہیں اور اب چوتھی مرتبہ بھی سلمیٰ زاہد ڈالے گئے ووٹوں کا 57فیصد اور اقرا خالد 55فیصد حاصل کرکے واضح کامیابی حاصل کرکے منتخب ہوگئیں ہیں جب کہ دیگر حلقوں سے پاکستانی نژاد شفقت علی اپنے مخالف سے تقریباً 1600ووٹوں کی اکثریت سے دوبارہ کامیاب ہوگئے ۔ ادھر مانٹریال سے سمیر زبیری ڈالے گئے ووٹوں کا 60فیصد اوٹاوہ سے 62فیصد ووٹ حاصل کرکے یاسر نقوی بھی دوبارہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوگئے ۔ ہملٹن کے شہر سے نووارد پاکستانی نژاد امیدوار اسلم رانا بھی 37فیصد ووٹ حاصل کرکے سیاسی پارٹی این ڈی پی کے مضبوط اور زیر اثر حلقہ انتخاب سے کامیابی حاصل کرکے کینیڈا میں پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا ہے ۔ اسلم رانا کو اپنے پاکستانی نژاد نصیر ملک اور دیگر کی پرجوش حمایت حاصل رہی اور کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم اور لبرل پارٹی کے قائد مارک کرنی نے دو مرتبہ ان کے حلقہ کا دورہ کرکے حمایت کی ۔ اسلم رانا 29اپریل تک ٹورانٹو سٹی کی ملازمت میں بطور انجینئر ملازمت کررہے تھے اور چھٹی لیکر قواعد کے مطابق الیکشن لڑ رہے تھے ۔ اعداد و شمار کے تحت اب تک 6 پاکستانی نژاد کنیڈین پارلیمنٹ کے اراکین منتخب قرار پائے ہیں جو کہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک قابل تحسین کارکردگی ہے ۔ جب کہ مسلسل تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب رکن پارلیمنٹ پاکستانی نژاد خاتون اقرا خالد کی چوتھی مرتبہ انتخابی جیب کا کنیڈین ٹی وی پر اعلان ہوا تو اس وقت ایک ریسٹورنٹ کے ہال میں ہونے والے ’’وکٹری اجتماع‘‘ میں اقرا خالد ان کے والدین دیگر عزیز و اقارب کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے بہت سے افراد بھی موجود تھے
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...