کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت کا دل اس کے جغرافیے کا چوتھائی بھی ہوتا تو خطے کے حالات مختلف ہوتے۔ پاکستان کی معیشت بھارت پر انحصار نہیں کرتی اور تجارت پہلے ہی بند تھی البتہ ایسی کشیدگی کا اثر ہر معیشت پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی معیشت عالمی نظام سے زیادہ مربوط ہے جبکہ پاکستان اس وقت داخلی اصلاحات پر توجہ دے رہا ہے۔ʼʼاُڑان پاکستانʼʼ کا ایک اہم جز ʼʼگرین پاکستانʼʼ ہے۔ اگر پاکستان کا موازنہ ماضی سے کیا جائے تو ہم نے نمایاں ترقی کی ہے لیکن عالمی سطح پر پیچھے ہیں کیونکہ دنیا میں ترقی کے لیے امن، سیاسی تسلسل، پالیسیوں میں استحکام اور مسلسل اصلاحات ضروری ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوان ہے دنیا تیزی سے ڈیجیٹل انقلاب میں داخل ہو چکی ہے اور ہمیں مشین لرننگ جیسے جدید شعبوں کے مطابق اپنے اداروں کو ڈھالنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ʼʼٹیکنو اکنامیʼʼ کے وژن کے تحت سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ میں سرمایہ کاری کو معیشت سے جوڑنے کا منصوبہ بنایا ہے اور انٹرنیٹ اس کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان کا اپنا سیٹیلائٹ خلاء میں بھیجا گیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں تک انٹرنیٹ پہنچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ʼʼاُڑان پاکستانʼʼ کا ایک اہم جز ʼʼگرین پاکستانʼʼ ہے اور اُڑان پاکستان کے آغاز پر تمام صوبوں کے نمائندوں کو ساتھ بٹھایا گیا تاکہ ملک گیر اتفاق رائے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالا جا سکے جیسا کہ 2016 میں تمام وزرائے اعلیٰ نے چین جا کر سی پیک پر یکجہتی دکھائی تھی۔
کراچی سابق یونانی وزیر خزانہ یانس واروفاکس نے کہا ہے ایران کیخلاف اسرائیل امریکا جنگ غیر قانونی و مجرمانہ...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آ باد قومی اسمبلی میں PTIاراکین کا انوکھا احتجاج؛ اسمبلی کے اندر اپنی اسمبلی لگا لی ،اپوزیشن لیڈر کی...
کراچی امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیانگو میں اسلامک سینٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔...
اسلام آ باد سینئر بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی بیوروکریٹس کی گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے بلائے...