راولپنڈی(نمائندہ جنگ/ایجنسیاں)پاک فوج نے دشمن کے مزید48ڈرونزگرادیئے ‘مجموعی تعداد 77ہوگئی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ انڈیا نے ہماری سرزمین کو نقصان پہنچایا ہے ‘ ہم کشیدگی میں کمی نہیں لائیں گے بلکہ جواب دیں گے‘اگر بھارت کو اتنی ہی خواہش ہے کہ پاکستان اس پر حملہ کرے تو بے فکر رہیں ہم اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دیں گے ‘ہندوستان ہمارے میزائل حملے کا الیکٹرانک ثبوت دے ‘دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کاکہنا ہے کہ بھارتی جارحیت نے دوایٹمی پڑوسیوں کو بڑے تنازع کے قریب پہنچا دیا ہے ‘بھارت جیوری، جج اور جلاد کے طور پر کام کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔جمعہ کو رات گئے میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایاکہ اطلاعات ہیں کہ بھارت نے اپنے ہی ملک میں 6 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے پانچ امرتسر اورایک آدم پور میں گراہے ‘انڈیا سکھوں کی آبادیوں کو ٹارگٹ کررہاہے ‘ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) وائس ایڈمرل راجہ ربنواز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام کے واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا معمولی سا بھی ثبوت ہے تو سامنے لائے ‘اسی طرح بھارت کے پاس اس دعوے کا بھی کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پاکستان پچھلے 48 گھنٹے سے بھارتی سرزمین پر حملے کررہا ہے‘یہ سب من گھڑت الزامات ہیں‘اگر بھارت کو اتنی ہی خواہش ہے کہ پاکستان اس پر حملہ کرے تو بے فکر رہیں ہم اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے اور اپنے وقت اور اپنی مرضی کے مطابق جواب دیں گے۔ بھارت نے چھ ڈرون سے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ بھارت نے جمعہ کو بھی اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھیجے، ہم نے اب تک 77 ڈرون مار گرائے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک بھی ڈرون واپس بھارت نہیں جا سکے گا، ہم سب کو تباہ کر دیں گے۔ہم اپنی سلامتی اور خودمختاری کا ہر صورت میں دفاع کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ کشیدگی کون بڑھا رہا ہے؟ کون اشتعال پر اشتعال دلا رہا ہے؟ کیا یہ نیا معمول بنانا چاہتے ہیں کہ جب بھی وہ چاہیں سرحد پار حملہ کردیں اور کبھی بھی ڈرونز بھیج کر شہریوں کو ہراساں کریں، بھارت یہاں پر دہشتگردی کرے، آپ پاکستان کے بارے میں کیا سمجھتے ہیں کیا ہم اس کی اجازت دیں گے؟۔علاوہ ازیں ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ڈرون یا راکٹ حملے کا آغاز نہیں کیا نہ ہی کوئی فضائی حملہ کیا، صرف چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی فوجی چوکیوں پر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے‘بھارت نے مہم چلائی کہ پاکستان نے ڈرون‘ فضائی حملے کیے جو جھوٹ اور افسانہ ہے‘اگر پاکستان نے کوئی میزائل حملہ کیا ہوتا تو اس کا کوئی الیکٹرانک ثبوت ہوتا‘ بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔جن بھارتی پوسٹوں سے شہریوں پر فائرنگ ہو رہی ہے ہم صرف ان ہی پوسٹوں پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں‘بھارتی دعویٰ ہے انہوں نے پاکستانی طیارے گرائے تو پھراس کا ملبہ کہاں ہے؟ اگر ان کے پاس ہمارے پائلٹ ہیں تو وہ کہاں ہیں؟ جب ہم جواب دیں گے تو دنیا خود سن لے گی، ہمیں بھارتی میڈیا کی ضرورت نہیں ہے۔ادھردفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے پاکستان میں دہشت گردوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بھارتی دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت عام شہری مارے گئے ہیں۔جمعہ کو یہاں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کے دوران کچھ مساجد کو بھی شہید کیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا، اسی طرح نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کے کچھ حصوں کو بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے جو بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...