اسلام آباد (قاسم عباسی )8 مئی کو بھارت کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹی اور گمراہ کن خبروں کا سیلاب بہا دیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق معروف قومی میڈیا چینلز نے پاکستان کے خلاف ایک منظم گمراہ کن مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد قوم پرستی کے جذبات کو ابھارنا اور پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا۔ چندبااثر بھارتی شخصیات کی خوداحتسابی کرتے ہوئے خبریں شیئر کرنے پر عوامی معذرت جاری کی ہے ۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے TRT گلوبل نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ8 مئی کی گمراہ کن مہم کسی انٹرنیٹ ٹرول سے نہیں بلکہ بھارت کے بڑے میڈیا نیٹ ورکس سے نکلی، جن کے ناظرین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ یہ ایک منظم جھوٹ کا سیلاب تھا۔"بین الاقوامی خبر رساں ادارے TRT گلوبل کے مطابق"8 مئی کو چلائی گئی یہ منظم غلط معلوماتی مہم سوشل میڈیا کے ٹرولز سے نہیں بلکہ بھارت کے مین اسٹریم میڈیا چینلز سے آئی جن کی ناظرین میں بہت بڑی رسائی ہے۔ ان کا مقصد قومی جذبات کو بھڑکانا تھا۔"اس گمراہ کن مہم کے خلاف چند بااثر بھارتی شخصیات نے غیر معمولی خوداحتسابی کا مظاہرہ کیا۔ معروف بھارتی مصنف بسنّت مہیشوری، جن کے لاکھوں فالوورز ہیں، نے عوامی معذرت کرتے ہوئے کہا: "میں نے آج تک کبھی اپنے ٹویٹس ڈیلیٹ نہیں کیے، لیکن آج میں وہ تمام ٹویٹس ڈیلیٹ کر رہا ہوں جو میں نے بھارتی میڈیا چینلز کی غیر مصدقہ خبروں کی بنیاد پر کیے۔ مجھے افسوس ٹویٹ کرنے پر نہیں بلکہ اس بات پر ہے کہ میں نے ان میڈیا چینلز کی باتوں پر یقین کیا!"آئیے دیکھتے ہیں کہ بھارتی میڈیا نے جمعرات (گزشتہ روز) کن جھوٹوں اور مضحکہ خیز دعوؤں کو نشر کیا۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...