اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس یہ بیان دے چکے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ پاک بھارت تصادم کورکوانے میں کوئی رول ادا نہیں کرے گا۔ ان کے تازہ اور بظاہر پاک بھارت تصادم کی صورتحال سے لاتعلقی اور غیرجابندرانہ پر مبنی موقف بھی دراصل بھارت کی طرفداری ہے۔پاکستان نے بھارت کا عالمی فوجی طاقت بننے کا خواب خاک میں ملادیا ہے ۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس جیسے اعلی عہدیدار کے تازہ بیان سے امریکی حکمت عملی کی نشاندہی اور اس کے اثرات اور مضمرات کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ بالکل واضح ہے کہ امریکی نائب صدر واضح طور پر پاکستان کے مقابلے میں بھارت کے لئے اپنی ترجیحات رکھتے ہیں ان کی اہلیہ اور سسرال نہ صرف بھارت نژاد ہے بلکہ بھارتی حکمراں طبقہ میں حال ہی میں بڑی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔ بھارت کی کئی گنا بڑی فوج اور مضبوط معیشت کے باعث خود کو طویل جنگ لڑنے کے قابل سمجھتا ہے جبکہ بھارت کے ساتھ طویل سرحدوں والا ملک پاکستان بھارت کے مقابلے میں کئی گنا چھوٹے علاقے پرمشتمل اور کم فوجی استعداد کا حامل ضرور ہے لیکن پرفارمنس کےمعیار پر بھارت سے بہت آگے ہے۔ ا مریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جنوبی ایشیا میں پاک بھارت میزائلوں اور طیاروں کی جنگی صورتحال سے لاتعلقی پر مبنی بیان اس بات کا مظہر ہے کہ وہ بھارت کو طویل جنگ کا موقع فراہم کرنے کے حامی نظر آتے ہیں کیونکہ پاکستان بھارت کےمقابلے میں طویل جنگ لڑنا نہیں چاہتا کیونکہ پاکستان کا علاقہ اور معیشت بھارت کے مقابلے میں چھوٹا اور کمزور ہے لہٰذا پاکستان اس جنگ کو جلد از جلد نتیجہ خیز اور ختم ہوتے دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکی نائب صدر کے بیان کا دوسرا پہلو چین کے خلاف امریکا کی ٹیرف جنگ بھی ہے۔ صدر ٹرمپ کی چین مخالف پالیسی اور ٹیرف کی ٹریڈوار ہے جبکہ پاکستان کو چین کا دوست ہونے کی سزا اور بھارت کوامریکی اتحادی اور علاقے میں امریکا کی پراکسی ہونے پر امریکا کی طرفداری کا مستحق قرار دیا جانا لازمی ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...