وزیر اعظم کی پوپ لیو چہار دہم کے انتخاب پر مسیحی برادری کو مبارکباد

10 مئی ، 2025

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دنیا بھر کی مسیحی برادری کو پوپ لیو چہاردہم کے انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔جمعہ کوایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کیکروڑوں افراد کے لئے امید اور توقعات کا نیاباب ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسیحی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں فروغ دینے کا عزم کرتا ہے۔پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور امن اور انسانی وقار کے پرامن فروغ کے مشترکہ مقاصد کے لئے پرعزم ہے۔