پاک فضائیہ کی مہارت، بے مثال حوصلے کو سلام، قوم کو شاندار فتح مبارک، وزیر اعلیٰ مریم نواز

10 مئی ، 2025

لاہو(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ محافظانِ فضائے وطن،آپ کی مہارت، حکمتِ عملی اور بے مثال حوصلے نے فضاؤں میں پاکستان کو ایک شاندار فتح سے ہمکنار کیا ہے۔پاک فضائیہ کی کارکردگی نے فضائی جنگ کے میدان میں اعلیٰ ترین معیار قائم کر دیا ،شاباش، سلام ہے پاک فضائیہ، پاکستان آپ پر فخر کرتا ہے۔ پاکستان زندہ باد، وزیراعلیٰ پنجاب سے فن لینڈ کے سفیر ہانو ریپاتی نے ملاقات کی، سفارتی تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اعلیٰ سطح روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلیٰ نے امریکی نژاد کارڈینل رابرٹ پرووسٹ کو پوپ منتخب ہونے پر کرسچین کمیونٹی کومبارکباد یتے ہوئے کہا امید ہے پوپ دنیا کو محبت اور رواداری کے رشتے میں جوڑنے کے عظیم مشن کو آگے بڑھائیں گے- وزیراعلی نے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کے انتقال پر سوگواران سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا -