اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کے جنگی رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد چینی فنکاروں نے مزاحیہ ویڈیو بنا ڈالی جو کہ بھارت، پاکستان اور چین سمیت دیگر ممالک میں وائرل ہوگئی۔ چینی زبان میں بنائی گئی ویڈیو میں چارفنکاروں کو بھارتی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔چاروں رونا روتے دکھائی دیتے ہیں کہ بھارت نے مر مر کے پیسے جمع کرکے چند رافیل طیارے خریدے تھے، اس میں سے بھی پاکستان نے طیارے گرا کر اربوں روپے کا نقصان دے ڈالا۔اگرچہ گانے کو چینی زبان میں جاری کیا گیا، تاہم فنکاروں کی فنکاری کی وجہ سے گانے کے بول آسانی سے سمجھ آتے ہیں اور اندازہ ہوتا ہے کہ بھارتی کس طرح پاکستان کی جانب سے رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد غمزدہ ہیں۔چینی فنکاروں کی ویڈیو نہ صرف چین بلکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی وائرل ہوگئی اور صارفین نے اسے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرتے دکھائی دیے۔یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے فرانسیسی ساختہ بھارت کے جنگی جہاز گرائے۔ پاکستان کے پاس زیادہ تر چینی ساختہ جنگی جہاز اور دفاعی سسٹم ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...