بھارت نے 24 ہوئی اڈے بند کردئیے، فلائٹ آپریشنز معطل

10 مئی ، 2025

 نئی دہلی (آئی این پی ) پاکستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران بھارت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے 2 درجن ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بیان میں بھارت کی وزارت ہوابازی نے 24 ہوائی اڈوں کی عارضی بندش کی تصدیق کی۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی اہم مقامی ایئر لائنز نے مسافروں کو دیگئی ہدایات میں کہا ہے کہ ان کی پروازیں ہفتے تک معطل رہیں گی، جن میں پاکستان کی سرحد سے متصل شمالی پنجاب کے شہر امرتسر اور بھارت کے زیر قبضہ کشمیر کا سری نگر ایئرپورٹ شامل ہے۔بھارت کی سب سے بڑی مقامی ایئر لائن نے بدھ کو 165 پروازیں منسوخ کر دیں، جبکہ ایئر انڈیا اور دوسری ائیر لائنزنے بھی اتنی ہی پروازیں منسوخ کی ہیں ۔