کراچی (ٹی وٹی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ایئر ڈیفنس پر فخر کرنا چاہئے ، سارے ڈرونز ایئر ڈیفنس کی صلاحیت دیکھنا چاہتے تھے ۔بھارت بند گلی میں آگیا ہے اس کے پاس ان چھوٹی حرکتوں کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے،دفاعی تجزیہ کار شہزاد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی نیوی نے تمام احتیاطی تدابیر کر لی ہوں گی پاکستان نیوی اس قابل ہے کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرسکے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کی حدیں پار کردیں۔سابق چیف آف جنرل اسٹاف، لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے کہا کہ بھارتی میڈیا صبح سے شام تک جھوٹ بولتا ہے۔ بھارت نے اب یہ چال چلنا شروع کی ہے کہ جھوٹ کو سچ کے ساتھ ملاکر پھیلایا جائے۔کئی ممالک کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ میزائل فائرنگ مانیٹر کرسکیں, ماضی میں جو اس طرح کے واقعات تھے پلوامہ پٹھان کورٹ ممبئی وغیرہ اس میں سانحہ کے فوراً بعد انڈیا پوزیشن لیتا تھا وہ یہ ہوتی تھی کہ پاکستان کے Behalf پر فلاں فلاں آرگنائزیشن نے یہ کام کیا ہے چند ایک ثبوت بھی کرافٹ کر کے ساتھ دیتے تھے اس کے بعد ان کی پوزیشن جب واضح لے لیتے تھے تو اسی دن یو ایس سے لے کر ای یو سے لے کر ہمارے ریجن میں کچھ ملک فوراً انڈین پوزیشن کے ساتھ جوائن کرتے تھے اور پاکستان پر الزام بھی لگاتے تھے اب بائیس اپریل سے اب تک کتنے دن گزر چکے ہیں کس ملک کے فارن آفس نے یہ کہا ہے کہ ہمیں انڈیا نے ثبوت دیا ہے اور ہم بھی یقین رکھتے ہیں کہ جو پہلگام میں ہوا وہ پاکستان نے کیا ہے۔ بھارت میں لوگ سوال کر رہے ہیں کہ ہمارا میڈیا ہمیں جھوٹ بول رہا ہے ۔ ڈرون کی بات ہو رہی ہے کہ وہ اتنے کیوں آرہے ہیں کارگل کے بعد ایل او سی پر جب دو جہاز شاہینوں نے مار گرائے تھے تو انہوں نے پوزیشن کیا لی تھی وہ پہلے حادثہ کہتے رہے پھرکہا کہ ہٹ ہونے کے بعد اس کا ملبہ پاکستان میں گرا ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...