وزارت اقتصادی امور کے سو شل اکائونٹ کو ہیکرز سے آزاد کر الیاگیا

10 مئی ، 2025

اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) دشمن کے ہیکرز نے وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکائونٹ رات گئے ہیک کر کے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق نامناسب مواد پوسٹ کر دیا تھاتاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جاسکے ، وزارت اقتصادی امور کے ایکس اکائونٹ کو ہیکرز سے آزاد کر الیاگیا ، وزارت اقتصادی امور اور دیگر حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی یہ مذموم سازش چند گھنٹوں بعد ہی ناکام بنادی گئی، سکیورٹی کے پیش نظر فی الحال اس اکاؤنٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کو ڈی ایکٹیویٹ کیا گیا ہےاور دشمن کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی گئی ہے، ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر موجود اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہوگیا تھا، اور ترجمان نے واضح کیا تھا کہ ا س وقت ایکس پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں۔