اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کر کے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے ذریعے قانون سازی کرنے پر سخت اظہار ناراضی کیا اور ایسی قانون سازی سے ٹیکس دہندگان سے اربوں روپے کی ریکوری کی جانی ہے، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آر ڈیننس کے نفاذ سے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا، یہ کابینہ سے کلیئر ہوا اور صدرنے جاری کیا، کمیٹی نے کہا کہ عوامی مفادات کے برعکس کسی بھی قانون سازی پر تحفظات ہیں سب سے پہلے عوامی مفادات کو ترجیح دی جائےقائمہ کمیٹی کاا جلاس سید نوید قمرکی زیر صدارت ہوا ، سید نوید قمر نے کہا کہ حکومت نے فنانس بل 2025-26کا حصہ بنانے کے بجائے عجلت میں آرڈیننس کا نفاذ کر دیا ہمیں بھی آرڈیننس کا جائزہ لینے کی جلدی ہے، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ آر ڈیننس کے نفاذ سے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا، یہ آرڈیننس کابینہ سے کلیئر ہوا اور صدرمملکت نے جاری کیا ، وزارت قانون کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ آرڈیننس بل کی شکل میں قومی اسمبلی کے موجودہ سیشن میں پیش کیا جائے گا۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...