اسلام آباد( نیوز رپورٹر) پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کی وجہ سےہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکارہوگئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب نے عازمین حج سے کہا ہے کہ 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثر، عازمین متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطہ میں رہیں، ۔ جمعہ کو ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 7 سے 9 مئی کے دوران 13 حج پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ،تین روز کے دوران 4 حج پروازیں منسوخ، 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔اسلام آباد اور لاہور سے سعودی ائیرلائن کی دو، دو حج پروازیں منسوخ ہوئیں۔لاہور سے تین، اسلام آباد،کوئٹہ سے دو، دو جبکہ ملتان اور کراچی سے ایک ایک حج پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ،فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش کے باعث 3 ہزار 80 عازمین حج کا شیڈول متاثرہوا ، بیشتر پروازیں چند گھنٹوں کے التواء کے بعد عازمین حج کو لے کر روانہ ہوگئیں،پروازوں کی منسوخی کے باعث رہ جانے والے 345 عازمین حج کو اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے جمعہ کو روانہ کر دیا گیا۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد ملک بھر میں نافذ پیٹرولیم لیوی نظام اور حال ہی میں متعارف کروائی گئی "کلائمیٹ سپورٹ لیوی" کو وفاقی...
انصار عباسیاسلام آباد .....: ایک اہم پیش رفت میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بیٹی کو جلد اڈیالہ جیل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آباد جون میں بجلی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا، بروقت اقدامات سے صارفین کو جون میں بجلی بلوں میں 5سے 6روپے...
اسلام آباد وزارت داخلہ نے گزشتہ پانچ برس کے دوران خلیجی ممالک سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں کی تفصیلات...
اسلام آباد چیف انجنیئر شفقت حسین نے گزشتہ روز ارسا میں ممبر سندھ کا چارج سنبھال لیا ،انکی کی تقرری...
کراچیدنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے والی ایپ اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ ہار...