تاریخ میں بارہا طاقتور ممالک نے حملوں کیلئے فرضی واقعات گھڑے

10 مئی ، 2025

لاہور (صابر شاہ) بھارت کی جانب سے 22 اپریل 2025 کو پہلگام واقعہ کے نام پر پاکستان پر الزام تراشی اور جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش کوئی نئی بات نہیں۔ “جنگ گروپ اور جیو ٹیلی وژن نیٹ ورک” کی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ تاریخ میں متعدد بار طاقتور ممالک نے ایسے فرضی واقعات گھڑے جنہیں جواز بنا کر کمزور ممالک پر حملے کیے گئے، حکومتیں بدلی گئیں اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کیا گیا۔ذیل میں تاریخ کے چند اہم واقعات کا خلاصہ پیش کیا جا رہا ہے جہاں جنگوں اور جارحیت کے لیے جھوٹے اور گمراہ کن واقعات کو بنیاد بنایا گیا1846: امریکی صدر جیمز پولک نے میکسیکو کو خریدنے کی کوشش کی، ناکامی پر سرحدی تنازعے کو بہانہ بنا کر حملہ کر دیا۔ میکسیکو کو ٹیکساس، کیلیفورنیا، نیو میکسیکو، ایریزونا، نیواڈا اور یوٹاہ سمیت اپنی نصف سے زائد زمین گنوانا پڑی۔1854–1937: امریکا نے نکاراگوا پر حملہ کیا اور کُو کیا۔ اسی طرز پر وسطی امریکہ کے دیگر ممالک میں بھی بارہا مداخلت کی۔1898: امریکہ نے اپنے ایک بحری جہاز کی تباہی کا الزام اسپین پر ڈال کر جنگ چھیڑ دی، اور پورٹو ریکو، فلپائن، اور گوام پر قبضہ کر لیا۔ بعد میں تحقیقات سے امریکی دعوے غلط ثابت ہوئے۔1922: