مسقط (اے ایف پی)7سال بعد پہلا رابطہ،عمان میں امریکا ایران مذاکرات،یورینیم افزودگی پر پیشرفت نہ ہوسکی ایران اور امریکہ نے اتوار کے روز عمان میں جوہری مذاکرات ختم کر دیے، ایران کا کہنا تھا بات چیت مشکل لیکن مفید رہی، جبکہ امریکہ نے بھی مذاکرات حوصلہ افزا قرار دئیےجن میں افزودگی پر عوامی تعطل میں کوئی واضح پیش رفت نہ ہوسکی لیکن دونوں فریقوں نے مستقبل کے مذاکرات کے منصوبوں کی تصدیق کی۔ یہ تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دور تھا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں 2018 میں واشنگٹن کی جانب سے ایک تاریخی جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد سے دونوں حریفوں کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا رابطہ تھا۔ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات کا تازہ ترین دور پچھلی ملاقاتوں سےزیادہ سنجیدہ اورزیادہ تفصیلی تھا۔ جہاں مذاکرات کا چوتھا دور منعقد ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تفصیلی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مذاکرات ایک دوسرے کے موقف کو بہتر طور پر سمجھنے اور اختلافات کو دور کرنے کے لیے معقول اور حقیقت پسندانہ طریقے تلاش کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔بقائی نے اس سے قبل کہا تھا کہ مذاکرات کار امریکی پابندیوں سے ریلیف کے لیے زور دیں گے۔ایک امریکی عہدیدار نے، شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا، واشنگٹن کو آج کے نتائج سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور ہم اپنی اگلی ملاقات کے منتظر ہیں، جو مستقبل قریب میں ہوگی، بغیر یہ بتائے کہ کب ہوگی۔
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...