لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی قیادت مخلص ہے، قوم متحد اور افواج ناقابلِ شکست ہیں۔شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے یومِ تشکر منانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں کہ دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملایا- آج کا دن صرف شکرگزاری کا نہیں بلکہ غیرت، جرات اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔پاک فوج بہادر، پروفیشنل اور باصلاحیت ادارہ ہے -افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا جواب صرف گولی سے نہیں،حکمت سے دیا۔ شاہینوں نے دشمن کے طیارے گر ا کر دنیا کو پیغام دیا پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے-دنیا نے جان لیا پاکستان اپنے دفاع میں ایک قدم پیچھے نہیں ہٹے گا۔ جوانوں کو سلیوٹ جنہوں نے دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بتایا پاکستان پر امن ہے کمزور یا بزدل نہیں۔وزیراعلی نے کہاکہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، ٹیکنالوجی سے ایمپاور کریں گے-ایسا پاکستان بنائیں گے جسے کوئی دشمن میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور نہ کر پائے گا۔-وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ماؤں کے عالمی دن پر شہدا کی ماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے شہیدوں کی بہادرماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ خاموش جنگجو جن کے بیٹوں نے شہادت کو گلے لگایا تاکہ پاکستان فخر، خود مختار اور آزاد کھڑا ہو سکے-بہادر فوجیوں کی ماؤں کو سلام، جو ہر شب دعا گو ہوتی ہیں کیونکہ ان کے بیٹے ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں -وزیراعلی نے کہاکہ شہدا کی ماؤں کے احسانات کے مقروض ہیں، بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔شہدا کی ماؤں کی محبت سب سے پاکیزہ، قربانی سب سے بڑی اور طاقت اس قوم کی روح ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہدا کی عظیم ماؤں کو محبت، احترام اور شکر کے ابدی جذبات کے ساتھ سلام پیش کرتے ہیں -
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ایک اہم اجلاس میں پاکستان آنے والی بین الاقوامی ٹیلی فون...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے روکنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
کراچی اسرائیلی کمپنی رافیل بھارت میں آئرن ڈوم میزائل بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ’’میک اِن انڈیا‘‘ پالیسی...
کراچیبچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،بچوں کی نظر تیزی سے کمزور ہونے لگی،...
کراچی صدرٹرمپ نے الیکشن کمیشن ارکان فارغ کر دئیے، انتخابی شفافیت پر نیا تنازع،امریکی صدر کا وسط مدتی...
کراچی امریکہ نے اسرائیل سے ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کا اسکواڈرن واپس بلا لیا۔ 12جدید لڑاکا طیارے اسرائیل سے...
اسلام آباد اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 5 اگست سے ملک گیر سطح پر احتجاج اور عوام...