نیویارک (عظیم ایم میاں ) امریکا اور کنیڈا بھرمیں پاکستانی نژاد شہریوں اور تنظیموں کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا جارہا ہے اور پاکستانی افواج کی بہادری اور جرات سے پاکستان کا مثالی دفاع کرنے اور بھارتی جارحیت کا انتہائی موثر جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، مختلف شہروں میں تقاریب کا اہتمام ، بھارتی جارحیت پر دندان شکن جواب پر پاکستانی پرجوش ۔ مختلف شہروں میں متعدد تنظیمیں امریکی صدر ٹرمپ کی مداخلت سے پاک بھارت جنگ بندی ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستانی افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر فخر کااظہار کررہی ہیں ۔ اس سلسلے میں امریکا میں پاک امریکا تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی امریکنز کمیونٹی کی موثرلابنگ کرنے والی تنظیم اے پی پیک نے نیویارک میں ایک اجتماع منعقد کیا جس میں مقامی مقررین نے آبائی وطن پاکستان سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی فوج کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور فوج کی حمایت میں نعرے بھی لگائے اے پی پیک کے بانی ڈاکٹر اعجاز احمد اور تنظیم کے موجوددہ صدر ڈاکٹر پرویز اقبال نے بھی خطاب کرتے ہوئے برصغیر میں آباد 1.6 ارب انسانوں کو باہمی امن کے ساتھ زندگی گذارنے اور غربت و جہالت کے مسائل حل کرنے پر وسائل کو مرکوز کرنے پر زور دیا جب کہ کمیونٹی کے ایک سرگرم شخصیت اشرف اعظمی نے مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے باعث مسئلہ کشمیر کو ایک بار پھر انٹر نیشنلائزڈ ہوگیا ہے جس کے لئے پاکستان کی مسلح ٓافواج کی بہادری اور جرات سے بھارت کی جارحیت کا جواب دینے پر مبارک باد کی مستحق ہیں ۔ خاتون مقررین میں ناہید بھٹی اور عطیہ شہناز کے علاوہ نوجوان نسل کی نمائندگی بسمہ احمد نے کرتے ہوئے کشمیریوں کےحق خود اختیاری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق سلب کئے جانے کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگیں ہوچکی ہیں ۔ نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر آتوزئی نے اے پی پیک کی کارکردگی اور سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت کے نریندر مودی تمام زندگی انتہا پسنداور ہندو توا کی پرچار کرنے والی تنظیم آرایس ایس کے رکن چلے آرہے ہیں اور وہ اکھنڈ بھارت اور صرف ہندو راج کے قیام کے لئے مصروف ہیں وہ کابل سے لے کر نیپال تک دیگر تمام مذاہب ثقافتوں اور نسلوں کے انسانوں کا صفایا کرکے صرف ہندو راج میں اکھنڈ بھارت کے قیام کا خواب دیکھ رہے ہیں ۔ پاکستان ائیر فورس سمیت پاکستانی افواج نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کا دندان شکن جواب دے کر نئی جنگی تاریخ رقم کی ہے ۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...