اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بھارتی نیوز ویب سائٹ وائر نے اپنے تبصرہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے اس پیشکش پر ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ٹرمپ کی پوسٹ کا نئی دہلی میں بے چینی کا باعث بننا یقینی ، بھارت کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ,پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر اتفاق کے ایک دن بعد ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس کا کریڈٹ لیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا کے ان دونوں ہمسایہ ممالک کے ساتھ کام کریں گے تاکہ کشمیر ایشو کا حل تلاش کیا جا سکے ۔ پاکستان نے طویل عرصے سے تصفیہ طلب تنازع کشمیر کے حل کیلئے امریکی ثالثی کا خیر مقدم کیا لیکن ابھی تک انڈیا اس بارے میں خاموش ہے اور اس نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ۔ پہلگام میں دہشتگردانہ حملے کے تناظر میں 7 مئی کو پاکستان کے اندر ڈرون حملوں کیساتھ ʼآپریشن سندورʼ شروع کیا تھا۔ اسکے بعد حملے اور جوابی حملے ہوئے، جو دونوں ممالک کے فوجی اہداف تک بڑھ گئے۔ 10اپریل کی صبح بھارت کی جانب سے پاکستان کے تین فوجی اڈوں پر حملے کے بعد پاکستان نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ آپریشن ’بنیان مرصوص ‘ شروع کیا۔ ٹرمپ نے ہفتہ (10 مئی) کو سب سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان نے "امریکہ کی ثالثی میں رات بھر طویل بات چیت کے بعد" مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ،اگرچہ ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا لیکن امریکی صدر کی تازہ ترین پوسٹ نئی دہلی میں بے چینی کا باعث بننا یقینی ہے، خاص طور پر مذاکرات کا اعلان کیونکہ بھارت کشمیر پر تیسرے فریق کی ثالثی کی مسلسل مخالفت کرتا رہا ہے اور اسے 1972 کے شملہ معاہدے کے تحت دو طرفہ معاملہ کے طور پر دیکھتا ہے۔پاکستان کے برعکس، ہفتے کے روز ہندوستان کے سرکاری بیانات میں سے کسی نے بھی دونوں ممالک کے درمیان حالیہ محاذ آرائی کو ختم کرنے میں امریکی کردار کو تسلیم نہیں کیا بلکہ، بھارتی حکومتی ذرائع نے اصرار کیا کہ کشیدگی میں کمی بیرونی مداخلت سے نہیں بلکہ دو طرفہ طور پر ہوئی تھی۔دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے ٹرمپ کے اچانک ذکر نے بھی ابرو اٹھائے۔ اب تک ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بھاری محصولات کے نفاذ کے بعد واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں صرف بھارت شامل تھا، جن میں سے کچھ کو جزوی طور پر واپس لے لیا گیا ، پاکستان، جو بہت چھوٹی معیشت ہے اس قسم کی کسی بھی بات چیت کا حصہ نہیں تھا،بہت سے مبصرین کے لیے، ٹرمپ کے ریمارکس دونوں ملکوں کیلئے خوش آئند ہیں ہفتہ کی رات وزیر اعظم شہباز شریف فوری طور پر امریکی صدر کا انکے کردار پر شکریہ ادا کر چکے ہیں، پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا کہ اسلام آباد "صدر ٹرمپ کی طرف سے جموں اور کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کیلئے آمادگی کے اظہار کو سراہتا ہے۔" جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ اور دیرپا تصفیہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق بشمول انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانا چاہیے۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...