اسلام آباد (فاروق اقدس) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی تنائو کے بعد جنگ اور پھر جنگ بندی کے بعد اب بھارتی میڈیا کے دعوئوں الزامات اور قیاس آرائیوں نے بھارتی میڈیا کا امیج بری طرح تباہ کیا ، اب ایک طرف تو اس تمام عرصے میں پاکستان اپنے اقدامات اور دعوئوں کے واقعاتی اور بصری شواہد عالمی میڈای کے سامنے پیش کرتا رہا ہے تو دوسری طرف بھارت ایسے بے سروپا مضحکہ خیز اور ناقابل یقین درفنطنیاں چھوڑتا رہا ہے جس پر خود بھارت میں اس کا تماشہ بنا ہوا ہے، جس کا تازہ ترین حوالہ بھارتی میڈیا کا یہ انکشاف ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا تھا، اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکا سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو حرکت میں لا رہا ہے اور یہ کہ اس نے سویلین طیاروں کی آڑ میں بھارت پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بھارت کے انکشافات نے ہمیں مداخلت پر مجبور کیا ٹرمپ کے اس مبینہ بیان کی کسی دوسرے ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی تاہم امریکی ٹی وی سی این این نے ہفتہ کے روز کہا تھا کہ ایک بڑی انٹیلی جنس اطلاع کی وجہ سے امریکہ مداخلت پر مجبور ہوا۔ جنگ بندی کے لیے امریکا کی مداخلت بہت سے بھارتیوں کے لیے غیر معمولی تھی اور شروع میں ان کا یہی خیال تھا کہ امریکا نے اپنے طور پر یا پاکستان کے کہنے پر جنگ بندی کے لیے زور دیا ، تاہم ارنب گوسوامی جیسے یہ لوگ جلد ہی حقیقت جان گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے لائیو شو میں ٹرمپ پر شدید تنقید شروع کر دی تھی لیکن پھر فون پر اسے ایک پیغام موصول ہوا اور اس نے بریک لے لی جب وہ واپس آیا اس کا لہجہ تبدیل ہو چکا تھا پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خوف سے جنگ بندی کی بھیک ما نگنے پر مودی حکومت کو مزید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مودی کے حامی ذرائع ابلاغ نے تاثر بنا رکھا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلا ف جو مرضی ہے کر سکتا ہے اور یہ کہ پاکستان کو ایٹمی کارروائی کا موقع نہیں ملے گا۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...