اسلام آباد (محمد صالح ظافر )مودی حکومت کی بڑی اتحادی شیوسینا پارٹی نے بھارتی وزیراعظم کے سب سے بڑے حلیف وزیر داخلہ امیت شاہ کا پاکستان کے خلاف جنگ میں ناقص کارکردگی پر فوری استعفی اور فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دہلی اور گجرات کے ارب پتیوں کی جائیدادیں پاکستان کے میزائلوں سے بچانے کیلئے مودی نے امریکا کے پاؤں پکڑے ۔ شیوسینا کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا ۔ شیوسینا نے جس کی مسلمان اور پاکستان دشمنی مسلم الثبوت ہے دعویٰ کیاہے کہ مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کے لئے امریکا سے اس وقت درخواست کی جب اسے علم ہوا کہ پاکستان کے میزائل نئی دہلی کے بعد اب گجرات /احمد آباد کو ہدف بنائیں گے جو مودی کا حلقہ انتخاب اور اس کی ریاست ہے۔ بھارت میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پوری صورتحال پر غور کے لئے پوری حزب اختلاف کی طرف سے پارلیمنٹ کا فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے اور اس مقصد کے لئے انہوں نے مودی کو خط ارسال کردیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت کے حد درجہ قابل اعتماد ذرائع نے جنگ/دی نیوز کو بتایا ہے کہ پورے بھارت میں پاکستان کے ساتھ لڑائی میں جنگ بندی کی دھائی دینے اور پورے ملک کو پاکستانی حملوں کے سامنے عریاں کرکے رکھ دینے پر وضاحتیں دینے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے بعض حلقے اس بات پر اعتراض کررہے ہیں کہ ایک طرف کامیابیوں کے دعوے کئے جارہے تھے دوسری جانب مودی حکومت نے امریکا سے جاکرمنت سماجت کرکے مداخلت کرائی اور صدر ٹرمپ کی ایک ٹویٹ پر ہی بھارت ڈھیر ہوگیا اور اس نے جنگ بندی قبول کرنے میں تاخیرنہیں کی۔ شیوسینا کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نریندر مودی کو اب وزارت عظمی پر رہنے کا حق حاصل نہیں رہا ان کا کہنا ہے کہ مودی نے ہمارے جوانوں کے حوصلہ زمین بوس کردیئے ہیں جو کراچی اور لاہور تک کو اپنا نشانہ بناسکتے تھے ممبئی سے تعلق رکھنے والے اس کے رہنما نے کہا کہ ہریانہ میں پاکستان سے آئے میزائل گرے تو پھر دھمکی ملی کہ اب وہ مودی کی ریاست گجرات اور دہلی کو نشانہ بنائیں گے تو یہاں ارب پتیوں کی جائیدادوں اور مفادات کو تحفظ دینے کی خاطر جنگ بندی کے لئے امریکا کے پائوں پکڑے گئے۔ شیوسینا کے رہنما نے اسے غداری قرار دیا ہے جو ارب پتیوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے کی گئی ہے اس کا کہنا ہے کہ سرینگر میں ہورہے دھماکے ر وکنے میں وزیرداخلہ امیت شاہ ناکام رہا ہے اس سے استعفی فوری طور پر لیا جائے۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...