ڈاکٹر ساجدمحمود چوہان کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئر مین کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا گیا

12 مئی ، 2025

اسلام آ باد( رانا غلا م قادر) وفاقی حکومت نے وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ بیس کے افسر ڈاکٹر ساجدمحمود چوہان کو چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چئر مین کے عہدے کا اضافی چارج دیدیا ہے۔ یہ اضافی چارج تین ماہ یا ا س عہدے پر ریگولر تقرری تک کیلئے دیاگیا ہے۔ وفاقی کا بینہ کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں اضافی چارج دینے کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جا ری کردیا ہے۔چیئر مین کا عہدہ موجودہ سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الر حمن نے گریڈ بائیس میں ترقی کے بعد بطور وفاقی سیکرٹری چارج سنبھا لنے کے بعد چھو ڑا تھا۔ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کا عہدہ خالی ہونے کی وجہ سے ملک بھر کے سینکڑوں لوگوں کی اپیلیں زیر التوا ہیں جنہیں چیئر مین ہی سننے کے مجاز ہیں۔ یاد رہے کہ ریگو لر چیئر مین کی تقرری کیلئے وزارت مذہبی امور نے درخواستیں طلب کی ہیں جن کی سکروٹنی کے بعد امیدواروں کے انٹرویوز کئے جائیں گے۔