کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی اپوزیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنازع کشمیر کے معاملے پر ٹرمپ کی ثالثی کو مسترد کردیا ہے ،اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا ہے کہ یہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر لے جائیگا،اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے آپریشن سندوراور اس کے بعد جنگ بندی کے معاملے پر مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ کانگریس کے رکن اسمبلی منیش تیواری کا کہنا ہے کہ تیسرے ملک(امریکا) کی مداخلت کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان 1972کا شملہ معاہدہ قصہ پارینہ ہوچکا ہے جس کے تحت دونوں ممالک نے اپنے مسائل دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے سے حل کرنے پراتفاق کیا تھا ۔ ادھو سینا کے ایم پی پرینکا چترویدی نے ایکس پر کہا ’’ہمیں کشمیر پر حل تلاش کرنے کے لئے امریکہ یا کسی دوسرے ملک کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، قدرت نے ہمیں یہ ذمہ داری دی ہے اور بھارت کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ کانگریس کے رہنما سچن پائلٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹروتھ سوشل پر جنگ بندی کے اعلان پر وہ حیران رہ گئے۔ پائلٹ نے کہا، "اس سوشل میڈیا پوسٹ میں جو لکھا گیا ہے وہ قابل غور ہے۔ یہ کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر لانے کی کوشش ہے۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اپوزیشن کا متفقہ مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پہلگام واقعے، آپریشن سندور، پاکستان کے جوابی حملے اور جنگ بندی کے حقائق پارلیمان کو بتائیں۔اس سے قبل ایوان بالا راجیا سبھا کے اپوزیشن لیڈر ارجن کھر گے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...