کراچی (رپورٹ نسیم حیدر) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی قیادت کو اسلام آباد میں دی گئی دعوت بعض وجوہات کی بنا پرملتوی کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے آج کل جماعتی کانفرنس طلب نہیں کی بلکہ قومی قیادت کو مدعو کیا تھا۔ ذراِئع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے ساتھ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کُنڈی، گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل اور گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کو بھی ظہرانے میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ دعوت کا مقصد اس بات پر اظہار تشکر تھا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے یک زبان ہوکر حکومت اور افواج پاکستان کا بھرپورساتھ دیا تھا جسکے نتیجے میں قومی وحدت کا تصور مضبوط ہوا تھا۔بھارت کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ سے پہلے عام تاثر تھا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت شدید اختلافات کا شکار ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ملکی قیادت کو چند روزبعد دعوت دیے جانے کاامکان ہے جس میں سیاسی وحدت کا اظہار کرنے پر اظہار تشکر کیا جائےگا۔
کراچیایف آئی اے پشاور نے مینگورہ بازار سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف نےقانون سازی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
نیو یارک اقوام متحدہ کی وارننگ دی ہے کہ ایران جنگ کے باعث کروڑوں افراد غربت میں جا سکتے ہیں،توانائی، خوراک...
دبئی عرب امارات میں فضائی حملے رک گئے، امریکی حکام۔ امریکی سفارتخانے نے شہریوں کیلئے حفاظتی ہدایات نرم کر...
کراچی ماہرین مشاہد حسین سید اور اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ فائنل ڈیل میں صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان بذات...
واشنگٹن امریکی ایوان نمائندگان میں بحران، دو ارکان مستعفی، دو کی برطرفی کا خطرہ، ایرک سواول ویل کا الزامات...