اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)پاکستان پرقرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے-ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈ89 ہزار834ارب روپےہوگئے-رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ جولائی دو ہزار چوبیس تا مارچ دو ہزار پچیس کے دوران قرضوں اورواجبات میں 4ہزار377 ارب روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اس طرح پاکستان کا قرضوں پرانحصارمزید بڑھ گیا-اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویزکے مطابق مارچ2025 تک پاکستان پر قرضے اور واجبات 89ہزار 834ارب روپےہوگئے،مارچ2025 تک ملک پرمقامی قرضہ51 ہزار 518ارب روپےجبکہ غیر ملکی قرضہ اور واجبات36ہزار509ارب روپے رہے-دستاویز کےمطابق مارچ 2024 تک ملک پرقرضوں اورواجبات کاحجم 81ہزار 450ارب روپے تھااورجون 2024 تک پاکستان پرقرضےاورواجبات85ہزار457 ارب روپے تھے۔یکم اپریل 2024سے31مارچ 2025تک ایک سال میں قرضوں اورواجبات میں8 ہزار384 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
کراچی بلوچستان کے ضلع مستونگ میں واقع لک پاس ریڈار کی آپریشنل خدمات 13جولائی سے 8اگست 2026تک معطل کردی گئی ہیں۔...
اسلام آباد راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب 68کروڑ 82لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں...
صنعایمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو سعودی عرب کے متعدد فضائی حملوں میں...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے پاک آسٹریا فاخو شُولے انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ...
کراچیدنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شمار ہونے والا ایم ایس سی ایریکا کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا، جسے...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے نظام کو مزید شفاف، مؤثر اور مستحکم بنانے...