اسلام آباد(مہتاب حیدر)حکومت 3 سے 5 مرلہ کے کم لاگت گھروں کے لیے کمرشل بینکوں کے قرضوں پر شرح سود میں سبسڈی فراہم کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق، متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ چھوٹے گھروں کی درست لاگت کا تعین کریں تاکہ کمرشل بینک آنے والے سالوں میں فنڈنگ کے لیے بجٹ مختص کر سکیں۔پیر کو وزارتِ منصوبہ بندی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت کم لاگت رہائشی اسکیموں سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں طویل المدتی رہائشی فنانسنگ کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا اور قابل عمل پالیسی ماڈلز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری منصوبہ بندی اویس منصور سمرا، اسٹیٹ بینک کے گورنر، پی آئی ڈی ای کے وائس چانسلر، نجی بینکوں کے سی ای اوز، پی ایم آر سی اور نیشنل بینک آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔شرکاء نے سنگاپور، جنوبی افریقہ، ترکی، بنگلہ دیش، برازیل اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے رہائشی قرضوں کے کامیاب ماڈلز کا جائزہ لیا۔ گفتگو کا محور پاکستان کے سماجی و اقتصادی پس منظر کے مطابق ایک قابل عمل اور پائیدار ہاؤسنگ فنانس فریم ورک کی تشکیل تھا۔احسن اقبال نے اس بات پر زور دیا کہ طویل المدتی ہاؤسنگ فنانس کی عدم دستیابی ملک میں سستے گھروں کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2017-18 میں خاطر خواہ پیش رفت ہوئی تھی، جو بعد ازاں سیاسی عدم استحکام کی نذر ہو گئی۔ "جب پالیسی میں تسلسل نہیں ہوتا تو اس کی قیمت عوام کو چکانا پڑتی ہے،" انہوں نے کہا۔وفاقی وزیر نے نجی شعبے میں آٹو لیزنگ ماڈل کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اسی طرز کا ماڈل رہائش کے لیے کیوں نہیں اپنایا جا سکتا؟ "لاکھوں لوگ پوری زندگی کرائے کے گھروں میں گزار دیتے ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کے لیے گھر کا مالک بننا کوئی خواب نہیں ہونا چاہیے، اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ پنجاب حکومت بھی اپنی ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے جا رہی ہے۔ قانونی اور ضابطہ جاتی پہلوؤں کو ہموار کرنے کے لیے وزارت منصوبہ بندی وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے رابطہ کرے گی۔وزیر منصوبہ بندی نے نجی بینکوں پر زور دیا کہ وہ بلا خوف مارکیٹ بیسڈ ہاؤسنگ فنانس ماڈل اپنائیں، اور حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
کراچی مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادنے کہا ہے کہ ڈی ریگولیشن ہونی چاہئے یہی بنیادی اصول ہے،سپلائر اور صارف دونوں...
کراچی دفاعی تجزیہ کاروں بریگیڈیئر حارث نواز اور بریگیڈ راشد ولی نے کہا ہےکہ معرکہ حق میں پاکستانی فوج نے...
لاہور وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا نے معرکۂ حق میں پاکستان کی کامیابی ،...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آباد بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اور پاک فوج سے متعلق متنازع اور...
اسلام آباد تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی پارٹی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...