نیویارک (عظیم ایم میاں)پاک۔بھارت چار روزہ عملی جنگ کے دوران اور اس کے بعد امریکا اور کینیڈا میں آباد پاکستانی کمیونٹی کا ماحول یکسر تبدیل اور پاکستان کی افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور جرات مندانہ پرفارمنس کا معترف نظر آتا ہے۔داخلی سیاست پر اختلافات کی بجائے پاکستان کی سالمیت اور افواج کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار۔ اب کمیونٹی میں داخلی سیاست کے حوالے سے مختلف رائے اور مخالفانہ رویہ کی بجائے پاک۔ بھارت جنگ بندی اور عالمی میڈیا میں پاکستانی افواج کی شاندار دفاعی کارکردگی کے بارے میں گفتگو اور تعریف پر مرکوز ہوگئی ہے۔پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے تازہ بیان میں افواج کی کارکردگی کی تعریف کے باعث پی ٹی آئی کے متعدد حامیوں کو بھی پاکستانیت اور فوج کی کارکردگی کے معترف نظر آئے ۔ گوکہ پی ٹی کے حامی بعض سو شل میڈیا چلانے والے بد ستور پاکستان کی داخلی سیا ست اور پی ٹی آئی کی پرانی روش اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن امریکا اور کینیڈا میں آباد اوور سیز پاکستانیوں کی واضح اکثریت اب داخلی سیا ست کے بارے میں اختلافی نقطہ نظر کی بجائے پاکستانی شناخت اور بھارت کی یکطرفہ جارجیت کے خلاف پاکستان کے جراتمندانہ انداز میں دفاع کرنے پر ستائش کرنے پر ہے ۔ ایک پاکستانی کینیڈین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لطیف مزاح کے انداز میں کہا کہ جس طرح امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کے کینیڈا‘ مخالف بیانات اور اقدامات نے کینیڈا کے عوام کو اپنی شناخت اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے متحد کردیا اس طرح بھات کے نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف جارحیت نے پاکستانی قوم کو اپنے داخلی اختلافات اور مسائل کو نظر انداز کرکے قومی سلامتی کے لئے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ۔
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹررانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے شہدا سے متعلق...
اسلام آباد ایف بی آر ان لینڈریونیو سروس گریڈ 19 سے 22 کے 52افسران کے تبادلے ،سعدیہ صدف گیلانی ممبر ، ایف بی آر...
لاہور دہشت گردی کے حساس مقدمات کے محفوظ ٹرائلز کا بل قائمہ کمیٹی سے منظور۔ ہائی رسک کیسز میں ججوں،...
پشاور تحقیقاتی کمیٹی نے ہری پور یونیورسٹی میں فیکلٹی بھرتیوں کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوںاور سلیکشن بورڈ کی...
کراچی ریلیٹی شو ”پاکستان گاٹ ٹیلنٹ“ کا آج ”جیو“ پر آغاز ،پکسل انٹرٹینمنٹ اور ”جیو ٹی وی“کی نئی پیشکش،...
اسلام آباد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ کاروبار میں آسانی کیلئے حکومت کے پالیسی اقدامات اور...
کراچی کراچی پورٹ نے مالی سال 2025-26میں اپنی 138سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔ ایک سال کے دوران کراچی پورٹ...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 20میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...