حکم امتناعی کی درخواستیں 15دنوں میں نمٹائی جائیں ؛لاہور ہائیکورٹ

13 مئی ، 2025

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ لاہور نےپنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام حکم امتناعی کی درخواستیں 15دن میں نمٹائی جائیں۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قومی جوڈیشل پالیسی کمیٹی(این جے پی ایم سی) کی ہدایت2009نظر ثانی2012میں ہدایت کی گئی تھی کہ تمام حکم امتناعی کی درخواستیں ضابطہ دیوانی(ایکٹ1908)کے رول ایک اور دو اور آرڈر 39 کے تحت پندرہ دن میں نمٹائی جائیں گی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ضابطہ دیوانی کی دفعہ104اورآڈر43رول ون شیڈول فرسٹ کے تحت کوئی بھی دیوانی اپیل بمعہ حکم امتناعی جو تین ماہ سے زیر التوا ہے اس کو ایک ماہ میں نمٹایا جائے۔تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ایک ماہ بعد رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔